Jamia Raheemia Niswan Under The Management Of Syed Abdur Raheem Trust


جامعہ رحیمیہ نسوان شہر بنگلور کا ایک معروف دینی ادارہ ہے جس میں ملت کی خواتین و طالبات کیلئے تعلیم و تربیت کا معقول انتظام پر امن ماحول میں ہے جو تجربہ کار اساتذہ اور مختلف شعبہ جات کے ماہرین کی زیرنگرانی چل رہا ہے۔ جامعہ کی خدمات رجسٹر ڈ ٹرسٹ کے تحت جاری ہیں جس میں دینی تعلیم کے ساتھ عصری علوم، ہنر مندی اور خود روزگار جیسے امور شامل ہیں۔ جامعہ میں 100 طالبات کیلئے گنجائش ہے۔ یہ ساری تعلیمی سہولتیں مفت فراہم ہیں۔
مستقبل کے عزائم: (1) ملت کی لڑکیوں کی دینی تعلیم کے ساتھ عصری علوم جیسے پی یو کالج ، ڈگری کالج کا مکمل انتظام کرنا جس میں ملت کی بیٹیوں کو اسلامی ماحول میں تعلیم حاصل کرنا آسان ہو۔
2 طالبات کیلئے پردے کے ماحول میں ورزش، اسپورٹس کا مکمل انتظام جیسے ہاکی ، ٹینس، کبڈی، جیم اور کرائے وغیرہ کیلئے جگہ کے ساتھ لباس اور آلات کا انتظام کرنا۔
3 رحیمیہ بیت المال کے ذریعہ جامعہ کے پڑوس اور دیگر محلوں میں غریبوں کو راشن، بیماروں کیلئے مفت علاج و دوائی، بیواؤں میں پنشن، اسکولی و کالج کی طالبات میں اسکالرشپ کی تقسیم کے علاوہ خصوصی طور پر بے سہارا د یتیم لڑکیوں کیلئے یتیم خانہ کا انتظام کرنا سر فہرست ہے۔ انشاء اللہ
نوٹ: ادارہ کا ماہانہ خرچ پانچ لاکھ -/5,00,000 روپئے اور سالانہ خرچ ساٹھ لاکھ 60,00,000 روپئے ہے۔ اہل خیر حضرات سے درخواست ہے کہ ان عظیم خدمات کے لئے اپنی اور اپنے مرحومین کی جانب سے دل کھول کر صدقہ جاریہ چندہ، عطیات اور ر زکوۃ سے تعاون فرما کر عنداللہ ماجور ہوں۔

www.jamiaraheemianiswan.com